بھٹکل:5/جنوری(ایس او نیوز)ضلع محکمہ صحت اور خاندانی فلاح وبہبودی اترکنڑا کے اشتراک سے صحت بیداری مہم کے سلسلے میں تعلقہ کے بیلکے ، گورٹے اور نوج علاقوں میں سڑک ناٹک کی نمائش کی گئی ۔
تعلقہ کے گورٹے گرام پنچایت صدر رمیش نائک، بیلکے گرام پنچایت ممبر پانڈورنگا نائک، نوج گرام پنچایت ممبرموہن نائک نے متعلقہ علاقوں میں پروگرامات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انگن واڑی کارکنان، محکمہ صحت کا عملہ موجود تھا۔